Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

روس نے یورپ کے بجائے چین کوگیس کی فراہمی شروع کردی

روسی صدر پیوٹن نے گیس فراہمی منصوبے کا آن لائن افتتاح کیا
شائع 22 دسمبر 2022 11:46am
روس نے سائبیریاکے راستےچین کو گیس کی فراہمی شروع کردی ہے۔ - تصویر/ ڈیلی چائنہ
روس نے سائبیریاکے راستےچین کو گیس کی فراہمی شروع کردی ہے۔ - تصویر/ ڈیلی چائنہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کو گیس فراہمی کے منصوبے ’سربین گیس فیلڈ‘ کا آن لائن افتتاح کردیا۔

روس کی جانب سے سائبیریا کے راستے چین کو گیس کی فراہمی کی جارہی ہے جس کے بعد چین کو گیس کی سپلائی میں اضافہ ہوجائے گا۔

روس کے مشرقی حصے میں گیس کی فراہمی کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جبکہ روس نے یورپ کے بجائے مشرق کو گیس برآمد کرنے کا ذریعہ بنانے پر کام شروع کردیا۔

اس قبل عوام سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے اپنی نئی معاشی پالیسی سے متعلق دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے چین اور مشرقی ممالک کو گیس کی برآمدات میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا کے شراکت داروں سے اقتصادی تعلقات استوار کریں گے اور ہم کبھی بھی خود کو الگ تھلگ کرنے کا راستہ اختیار نہیں کریں گے۔

china

bilateral trade

Europe

gas supply

World Economy

China Russia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div