Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

عدم اتحاد قوم کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتا ہے، وزیراعظم کا یوم قائد پر پیغام

بطور قوم ہم قائد کے نظریات پر عمل میں ناکام ہوگئے، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2022 02:49pm
شہباز شریف۔ فائل فوٹؤ
شہباز شریف۔ فائل فوٹؤ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بطور قوم ہم قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات پر عمل پیرا ہونے میں ناکام ہوگئے ہیں، عدم اتحاد سے بڑھ کر کوئی چیز کسی قسم کی یکجہتی کو نقصان نہیں پہنچاتی۔

وزیراعظم نے یہ بات یوم قائد کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہی جو انہوں نے ٹوئیٹ بھی کیا۔

شہباز شریف نے کہاکہ قائد کے نظریے پر قائم رہ کر ہم تمام مشکلات کو شکست دے سکتے ہیں۔ اس دن پر میرا عزم یہ ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا رہوں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہاکہ قائداعظم نے تن تنہا اپنے عزم، واضح ذہن اور غیر متزلزل جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا موڑ دیا۔ آئین پر کاربند رہنا ان کی قیادت کا خاصا تھا۔ ان کا اتحاد، ایمان اور نظم کا موٹو اس قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔

Shehbaz Sharif

Quaid e Azam

quaid day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div