Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

’توانائی بچت اسکیم سے کھربوں روپے سالانہ کا نقصان متوقع ہے‘

یہ پروگرام تاجروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ 34 بلین کی ادائیگی کرنی ہے وہ کیسے ہوگی؟ سردار یاسر الیاس
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2023 09:47pm
Kiya government ki energy policy qabil-e-amal hai?| Faisla Aap Ka with Asma Shirazi | Aaj News

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سردار یاسر الیاس کا کہنا ہے کہ توانائی بچت اسکیم سے کھربوں روپے سالانہ کا نقصان متوقع ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے سردار یاسر الیاس نے کہا کہ یہ پروگرام تاجروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ 34 بلین کی ادائیگی کرنی ہے وہ کیسے ہوگی؟

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ توانائی بچت پروگرام کے باعث بے روزگاری بڑھ سکتی ہے، اس پروگرام میں زرعی شعبہ پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ نہیں آرہا ہے، اسحاق ڈار جگاڑ لگانے کے عادی ہیں۔

سینیٹر ہمایوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر تھی، پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان کی شرح نمو صفر سے شروع ہوئی جو 6 فیصد تک پہنچی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما قیصر احمد شیخ نے کہا کہ حکومت نے تاجروں کے نمائندوں کو توانائی بچٹ اسکیم پر اعتماد میں نہیں لیا، یہ پروگرام اچھا ہے، مگر پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بریف کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت میں درآمدات کم ہوگئی ہیں، پی ٹی آئی والے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالر چھوڑ گئے تھے۔

AAJ NEWS

electricity

faisla aap ka

Business and Trade

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div