Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

چیف جسٹس نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ تحریر کیا
شائع 06 جنوری 2023 02:43pm
ارشد شریف
ارشد شریف

سپریم کورٹ نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ تحریر کیا۔

تحریری حکم نامے کےمطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سے آگاہ کیا، اب تک41 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، قتل کی تحقیقات پاکستان، یواے ای اور کینیا میں کی جارہی ہیں، کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کے لئے حکومت نے خط لکھ دیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ امید ہے اسپیشل جے آئی ٹی تیاری کے ساتھ یواے ای اور کینیا جائے گی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اگلی رپورٹ جمع کرانے کے لئے ایک ماہ کی مہلت طلب کی ہے، کیس کی مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

somoto case

arshad sharif murder case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div