Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیر اعظم اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ

شہباز شریف بین الاقوامی کانفرنس کی صدارت کریں گے
شائع 08 جنوری 2023 03:28pm
وزیراعظم شہباز شریف فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
وزیراعظم شہباز شریف فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ ہوگئے، جہاں وہ بین الاقوامی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم کے وفد میں وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، شیری رحمان اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

شہباز شریف کل 9 جنوری کو یواین سیکرٹری جنرل کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔

افتتاحی اجلاس کے بعد باضابطہ طور پر تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کی دستاویز پیش کی جائے گی اور بعد ازاں پارٹنر سپورٹ کے اعلانات کیے جائیں گے۔

کانفرنس میں سربراہان مملکت و حکومت، وزراء اور متعدد ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں، فاؤنڈیشنز اور فنڈز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ترقیاتی تنظیموں، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور آئی این جی اوز کے نمائندے شرکت کریں گے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Prime Minister

Geneva

international conference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div