Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

’آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے کے علاوہ اب کوئی آپشن نہیں‘

آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو مزید تباہی ہوگی، حماد اظہر
شائع 08 جنوری 2023 06:52pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے پی ڈی ایم حکومت کو ملکی معیشت کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے کے علاوہ اب کوئی آپشن نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے ساتھ حقیقی نیوٹرلز کی بھی ضرورت ہے، نئے انتخابات سے بننے والی نئے مینڈیٹ کی حکومت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ہمیں جبر سے دبا سکتے ہیں معیشت کو نہیں چلا سکتے۔ ہمیں ضد چھوڑ کر اب ہوش کے ناخن لینا چاہئیں۔ پی ڈی ایم حکومت معیشت کیلئے خطرہ ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ معیشت کی اس صورتِ حال پر وزیراعظم کو عوام کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا جو نہیں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ این آراو ٹو کی قیمت ادا کر دی ہے، فوڈ کرائسز پر ایک الگ ٹاسک فورس ہونی چاہئے تھی، ہمارے دور میں ذخائر اکیس ارب ڈالر تھے، اس وقت ملک میں 30 سے 40 فیصد صنعتیں بند ہوچکی ہیں، انٹر بینک میں 226 روپے ڈالر کا ریٹ اب بےمعنی ہوچکا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ عوام کی روٹی اور سستے آٹے کے لئے لائنیں لگ گئی ہیں، آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو مزید تباہی ہوگی۔

IMF

Hammad Azhar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div