Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

جماعت اسلامی کا اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلئے محلہ کمیٹیاں بنانے کا اعلان

کراچی کا اگلا مئیر جماعت اسلامی سے منتخب ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
شائع 08 جنوری 2023 09:36pm

جماعت اسلامی نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لئے محلہ کمیٹیاں بنانے کا اعلان کردیا۔

اعلان کراچی کنوینشن سے خطاب میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ جوڑ توڑ کی سیاست ختم کرے، ملک سےجوڑتوڑکی سیاست ختم ہونی چاہئے، عوام کو اپناامیدوارمنتخب کرنےکاحق ہوناچاہئے، پیپلز پارٹی نے صوبےمیں پندرہ سالوں سے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، ملک پر آٹا چینی مافیا کا راج ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم عروج پر ہے۔ ہمارےبچوں کوموبائل کیلئےقتل کیاجارہاہے، حکمران، پولیس اور رینجرز ہماری حفاظت نہیں کرسکتی توہمیں اجازت دیں کہ ہم اپنی حفاظت خود کریں۔ ہم مزید جنازے نہیں اٹھاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان محلہ کمیٹیاں بنائی جائیں، اب کراچی کی عوام تقسیم نہیں ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب ہم اپنےپیسے کوحساب لیں گے،کرپشن نہیں کرنےدیں گے، جتنا اختیار ہے اس سے زیادہ کام کریں گے، اپنے حق کے لئے لڑیں گے، اپنی نسل کو پڑھائیں گے، پندرہ جنوری کو صرف ترازو پر مہر لگائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم فرض ادا کرے، جماعت اسلامی قرض اتارے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کا اگلا مئیر جماعت اسلامی سے منتخب ہوگا، ہم نچلی سطح تک اختیارات لےکرجائیں گے، جماعت اسلامی کامیئرکمیونٹی طرزپرکراچی کوچلائےگا، جماعت اسلامی کےنمائندوں کامجرمانہ ریکارڈنہیں، جماعت اسلامی نےپہلےبھی کراچی کوتعمیرکیاہے، ہم اپناحق جاگیرداروں سےچھین لیں گے۔

karachi

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Karachi Street Crimes

mayor karachi

karachi local bodies election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div