Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں طلب

اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی
شائع 11 جنوری 2023 11:09am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں طلب کرلیا ۔

مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دوپہر ایک بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کریں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ اور اپوزیشن کی اتحادی جماعتیں بھی اجلاس میں شرکت کریں گی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی، ایوان میں حکومتی کارروائیوں کو روکنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے پر اسے ناکام کرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

PMLN

cm punjab

lahore

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div