Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘کے اداکار نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

ایوارڈ جیتنے پر مجھے بے حد خوشی ہے، علی جونیجو
شائع 16 جنوری 2023 08:17pm

پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے اداکار علی جونیجو نے پام اسپرنگز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

ہدایتکار صائم صادق نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ علی جونیجو نے پام اسپرنگز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔

اداکار علی جونیجو نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ ایوارڈ جیتنے پر مجھے بے حد خوشی ہے اور یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ’جوائے لینڈ‘ پر فخر ہے، یہ دنیا بھر میں لوگوں سے محبت اور پیار وصول کررہی ہے، یہ بہت متاثرکن تجربہ ہے۔

علی جونیجو مزید بتایا کہ مجھے یاد ہے جب ہم اس فلم کو گوال منڈی میں شوٹ کررہے تھے تو ہم ایمانداری کے ساتھ صرف ایک کہانی سنانا چاہتے تھے۔

انہوں نے فلم کے ڈائریکیٹر صائم صادق کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے اس ایوارڈ یافتہ فلم کیلئے ان پر اعتماد کیا۔

واضح رہے کہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کو ہم جنسی پرستی کے متنازعہ موضوع پر معاشرے کے مختلف طبقات کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور پنجاب حکومت نے اپنے صوبے میں اس کی نمائش پر پابندی بھی عائد کی تھی۔

joyland