Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی : بلدیاتی انتخابات میں 229 نشستوں کے حتمی نتائج مکمل

پیپلز پارٹی پہلے اور جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر رہی
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2023 04:33pm
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

کراچی میں بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے 229 نشستوں کے حتمی نتائج مکمل کرلیے گئے، پاکستان پیپلز پارٹی 91 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

چھ نشستوں پر چیف الیکشن کمیشنر کے نوٹس کے باعث نتائج روک لیے گئے۔

ریٹرنگ آفیسرز (آر اوز) کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 91، جماعت اسلامی کو 85 اور پی ٹی آئی کو 42 نشستیں ملی ہیں۔

مسلم لیگ کو سات، جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو دو، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو ایک اور آزاد امیدوار کو بھی ایک نشست ملی ہے۔

کامیاب امیدواران کا نوٹیفیکشن ایک دو دن میں جاری ہونے کا امکان ہے، نوٹیفیکشن کے اجرا کے بعد کامیاب امیدواروں کی حلف برداری ہوگی۔

نوٹیفکشن کے اجراء کے بعد خواتین کی مخصوص نشستوں کا تعین اور خالی نشستوں پر الیکشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مخصوص نشستوں کے تعین کے بعد ٹاؤن چیئرمینز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی 93، جماعت اسلامی کی 86 اور تحریک انصاف کی 40 نشستیں تھیں۔

pti

karachi

PPP

by election

Jamat e Islami

Election Commission Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div