Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فواد چوہدری نے سیاسی بحران کا ذمہ دار عدلیہ کو ٹھرادیا

جمہوریت میں جو لوگ مداخلت کریں گے ہم اقتدار میں آ کر ان کو مثال بنائیں گے، حماد اظہر
شائع 24 جنوری 2023 06:35pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے موجودہ سیاسی بحران کا ذمہ دار عدلیہ کو ٹھرا دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور نے نگران وزیراعلی پنجاب کو مسترد کر دیا ہے، اصل چہرے محسن نقوی کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں، صرف ایک ہی ایجنڈا ہے عمران خان کو کیسے ہٹانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ حکومت کر رہے ہیں شرم آتی ہے، 3 دن تک اسمبلی سیکریٹریٹ بند تھا اور آج استعفے منظور ہو گئے، الیکشن کمشنر کلرک کی طرح بیٹھ کر دستخط کر دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو لوگ نگران حکومت میں لگ رہے ہیں آپ یہاں کچھ عرصے کے لیے ہیں، ہم اس وقت تک ان کا پیچھا کریں گے جب تک ان کو سزا نہ دلوا دیں، الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے 25 مئی میں ملوث افراد کو تعینات نہ کیا جائے، ہمارے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ ہوا تو آپ کو بھی جواب ملے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں 40 فیصد جب کہ ملک کے ایوانوں میں 65 فیصد نشستیں خالی ہیں، لہٰذا عدلیہ سے کہتا ہوں اپنا کردار ادا کریں، یہ سیاسی بحران عدلیہ کی وجہ سے آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر انتخابات کی تاریخ نہیں دے رہیں، دونوں گورنرز آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی سے مرتکب ہو رہے، سب یہاں کھڑے ہیں جس نے جیل میں ڈالنا ہے ڈال دے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس طرح سے ملک نہیں چلا کرتے، عمران خان کی وجہ سے پاکستان ایک فیڈرل اسٹیٹ ہے جب کہ رضاکارانہ طور پر قرضہ واپس کرنے والا پٹواری نہیں ہو سکتا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ راجہ ریاض ایک طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے، 19 لوٹوں کو بچانے کے لئے 127 ارکان کے استعفے منظور کئے گئے، ہم اس لئے استعفے نہیں دینا چاہتے تاکہ اس طوطے کی گردن پکڑ سکیں، البتہ ہمیں اس اسمبلی میں جانے کا کوئی شوق نہیں۔

اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے خلاف عدالت میں جا کر ثبوت دیں گے، جمہوریت میں جو لوگ مداخلت کریں گے ہم اقتدار میں آ کر ان کو مثال بنائیں گے اور اگر کسی نے جانبداری دکھائی تو قانون جو سزا دیتا ہے وہ آپ برداشت نہ کر پائیں گے۔

ECP

lahore

Fawad Chaudhary

PTI Resignation

Mohsin Raza Naqvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div