Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ایکسچینج کمپنیز کا ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ خود طے کرنے کا فیصلہ

کل سے ڈالر کا ایکسچینج کمپنی اور بلیک مارکیٹ ریٹ برابر ہو جائے گا، مزمل اسلم
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2023 09:29pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایکسچینج کمپنیز نے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ خود طے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن (ای کیپ) کے اوپن مارکیٹ ریٹ خود نکالنے کے فیصلے کو ملک بھر کی ایکسچینج کمپنیز نے خوش آئند قرار دے دیا۔

ای کیپ کے مطابق کل ڈالر کی خرید 254 اور قیمت فروخت 257 روپے کے درمیان ہوگی۔

اس ضمن میں معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں سرکاری، انٹر بینک ایکسچینج ریٹ اور بلیک مارکیٹ ریٹ چل رہے تھے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ ای کیپ کے فیصلے کے بعد کل سے ڈالر کا ایکسچینج کمپنی اور بلیک مارکیٹ ریٹ برابر ہو جائے گا۔

pakistani rupee

exchange rates

USDVSPKR

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div