Aaj News

پاکستانی ڈرامے میں فلم جوائے لینڈ کی تشیر پر ماریہ بی ناراض

پاکستان کو بچانے کی بجائے ہم اپنا مذہبی تشخص بیچ رہے ہیں، فیشن ڈیزائنر
شائع 31 جنوری 2023 11:49pm

پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے سجل علی کے نئے ڈرامے ’کچھ ان کہی ’ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا ۔

انسٹاگرام اسٹوری پر ڈرامے کا ایک اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے ڈیزائنر ماریہ بی نے لکھا کہ ہمارے پاس ایسے ڈرامے بھی ہیں جو جوائے لینڈ / ٹرانسجینڈرز کو عام طور پر فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیوقوف نہیں ہیں ہم سب سمجھتے ہیں جاگو پاکستان اور دیکھو نیا ایجنڈا ۔

معروف ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانے کی بجائے ہم اپنا مذہبی تشخص بیچ رہے ہیں ۔

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے میں بلال عباس اور سجل علی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ارسا غزل، عاصمہ عباس، میرا سیٹھی، قدسیہ علی، علی سفینہ اور شہریار منور صدیقی شامل ہیں۔

ایک اور انسٹا اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ہماری انٹر سیکس کمیونٹی کے حقوق کے لیے لڑو، ان کے ساتھ 75 سال سے زیادتی ہو رہی ہے اور اب ٹرانسجینڈر کمیونٹی حقیقی انٹرسیکس لوگوں کے حق پر قبضہ کر رہی ہے لیکن ہم اس ناانصافی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

ڈیزائنر ماریہ بی ایل جی بی ٹی کیو کے بارے میں کافی آواز اٹھاتی رہتی ہیں اور اسے واضح طور پر ایک غیر ملکی ایجنڈا سمجھتی ہیں۔

Maria B

Kuch ankahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div