Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

رپورٹ میں31 جنوری 2023 تک دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات شامل
شائع 01 فروری 2023 01:27pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

لاپتہ افراد انکوائری کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں31 جنوری 2023 تک دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں لاپتہ افراد کے حوالے سے91 مقدمات دائر ہوئے، 31 جنوری تک ٹوٹل 9 ہزار 224 مقدمات دائر ہوئے، مجموعی طور پر7 ہزار31 مقدمات نمٹائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن کے پاس 2 ہزار256 مقدمات زیر التوا ہیں، گزشتہ ماہ37 مقدمات نمٹائے گئے، جنوری 2023 کےدوران 27 لاپتہ افراد کوٹریس کیا گیا، جنوری میں 24 لاپتہ افراد کوبازیاب کرایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 افراد مختلف مقدمات کی وجہ سے جیلوں میں ہیں، 10 مقدمات لاپتہ افراد سے متعلق نہ ہونے پر نمٹائے گئے، جنوری 2023 کے دوران کل مقدمات میں 77 مقدمات بلوچستان سے متعلق ہیں۔

رپورٹ میں جمع کرائے گئے اعداد و شمار مارچ 2011 سے جنوری 2023 تک ہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

report

missing person

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div