Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کے باعث درجنوں اشیاء عوام کی پہنچ سے دور

دودھ کا ڈبہ 40 روپے مہنگا، نوڈلز کی قیمت 35 روپے تک بڑھ گئی
شائع 01 فروری 2023 03:59pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

یوٹیلیٹی اسٹورز پرمہنگائی کی نئی لہر کی وجہ سے درجنوں اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں۔

مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، نمک، اچار، جوتوں کی پالش کی قیمتوں میں اضافہ، کپڑے، سرف، صابن، مشروبات، ٹوتھ پیسٹ، کسٹرڈ بھی مہنگے ہوگئے۔

دودھ کا ڈبہ 40 روپے، مشروبات 60 روپے، اچار87 اور لوشن 80 روپے مہنگا ہوگیا ہے، جبکہ ٹوتھ پیسٹ 20 روپے اور ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں17روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ہی جوتوں کی پالش 35 روپے اورکیچپ 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے، جبکہ میکرونی 45 روپے اور چلی گارلگ سارس 40 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

اگرمصالحہ جات کی ابت کی جائے، تو بریانی مصالحہ 10 اور اچارکی قیمت میں 87 روپے، نمک 20 روپے اور نمکو کی قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

فروٹ جام 45 روپے، مکریم 40روپے اور باڈی لوشن 80 روپے تک مہنگی کردی گئی ہیں۔

Pakistan Inflation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div