Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

منگھو پیر کی یو سی 12 میں نتائج تبدیل کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان

الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ چیزوں کو کلیئر کرے، امیر جماعت اسلامی کراچی
شائع 08 فروری 2023 11:59am
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ بچائے، 22 فروری تک 6 یونین کونسلز کا فیصلہ سنا دے، عوام کے ووٹوں پر قبضہ برداشت نہیں کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ منگھو پیر کی یو سی 12 میں نتائج تبدیل کیے گئے، فارم 11 ہمارے پاس تھا، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ چیزوں کو کلیئر کرے۔

22 فروری کو 6 یونین کونسلز کا فیصلہ ہونا چاہیئے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے 6 یوسی پر نتائج کا اعلان کرے۔

الیکشن کو 3 ہفتے گزر گئے ابھی تک آگے کی صورتحال واضح نہیں ہوئی، قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا فائدہ اس وقت پاکستان کو نہیں۔

ECP

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Elections

Karachi Street Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div