Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر لانچ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، عمران خان

حکومت اے پی سی بلائے تو سہی، کانفرنس میں جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 09 فروری 2023 08:08pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — اسکلرین گریب/ فائل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — اسکلرین گریب/ فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر ن لیگ کو مسز منڈیلا بنا کر لانچ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں، آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے، اسی لئے بروقت انتخابات کے لئے صرف عدلیہ سے امید ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر عمران خان نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں، دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، حکومت دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلائے تو سہی، کانفرنس میں جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔

ملکی معیشت پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں، لہٰذا معیشت کو سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر لانچ کرنے کی کوشش کی گئی جوکہ ناکام ہوئی، البتہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں تو ان کی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا۔

pti

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

imran khan

lahore

Elections

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div