Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاک بحریہ کے زیر اہتمام آٹھویں کثیر القومی ”بحری امن مشق 2023“ کا آغاز

امن مشق میں 50 سے زائد ممالک شرکت کررہے ہیں
شائع 10 فروری 2023 08:52am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاک بحریہ کے زیر اہتمام آٹھویں کثیرالقومی“بحری امن مشق 2023“ کا آغاز ہوگیا، امن مشق میں 50 سے زائد ممالک شرکت کررہے ہیں۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

مشق میں شریک 50 ممالک کے پرچم کشائی کی گئی، تقریب کے باقاعدہ آغاز پر فضاء میں غبارے بھی چھوڑے گئے۔

مشقوں کا مقصد بحری استحکام، آپریشنل تیاری اور مثبت تصور کو اجاگر کرنا ہے، امن مشق آج سے 14 فروری تک جاری رہے گی۔

تقریب یں پاک بحریہ کے سربراہ امجد خان نیازی کا استقبالیہ پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکیورٹی کو غیر روایتی خطرات کا سامنا ہے، امن مشق کی تعمیری کوشش ہمارے عز م کو ثابت کرتی ہے، مشقوں کا مقصدعلاقائی امن وسلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

امجد خان نیازی نے مزید کہا کہ پاک بحریہ عالمی امن واستحکام کے لئے ہر اول دستے کا کام کررہی ہے، 50 ممالک کے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امن، ہم آہنگی اور استحکام کے لئے آگے بڑھنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام دوست ممالک کو خوش آمدید کہتے ہیں، ترکیہ اور شامل میں ہولناک زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی تمام ممالک کے لئے بہت اہم ہے، بحری سیکیورٹی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، میری ٹائم سیکیورٹی کو غیر روایتی خطرات کا سامنا ہے، امن مشق کا مقصد دوستی اور پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہے۔

Pakistan Navy

اسلام آباد

amjad khan niazi

aman exercise

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div