Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کچرے سے بجلی کی پیداوار کیلئے نیپرا کا اہم اقدام

میونسپل ویسٹ کی وجہ سے ماحول اور صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں، نیپرا
شائع 12 فروری 2023 09:31pm
میونسپل ویسٹ ملک کا بہت بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ فوٹو — فائل
میونسپل ویسٹ ملک کا بہت بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: ملک میں حالیہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے کچرے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے غور شروع کردیا۔

نیپرا نے نیشنل ٹرانمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا کوٹا مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے ہدایت کی کہ این ٹی ڈی سی متعلقہ شراکت داروں سے کوڑا کرکٹ کی معلومات اکٹھی کرے۔ نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ این ٹی ڈی سی وفاقی و صوبائی اداروں سے بھی میونسپل ویسٹ سے متعلق معلومات حاصل کریں۔

نیپرا نے ہدایت کی کہ کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ لائحہ عمل اور نئی ٹیکنالوجی سے بجلی کی پیداوار کے لیے تجاویز مرتب کی جائیں جب کہ این ٹی ڈی سی نئی ٹیکنالوجیز سے بجلی سسٹم میں شامل کرنے کے لیے تجاویز لائے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میونسپل ویسٹ ملک کا بہت بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے، اس کی وجہ سے ماحول اور صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

nepra

ntdc

Electricity Shut Down

trash

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div