Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اے این پی کا خیبر پختونخوا کے ضمنی انتخابات پر یوٹرن

اے این پی نے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے
شائع 14 فروری 2023 11:29pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر انتخاب نہ لڑنے پر ٰیوٹرن لے لیا۔

صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے پہلے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا اور آج قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔

سوات کے حلقہ این اے 3 پر مسرت احمد زیب اور بونیر کے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 9 سے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک اے این پی کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 2 سوات سے ایوب خان، این اے 5 اپر دیر سے افتخار احمد، این اے 6 لوئر دیر سے حسین شاہ یوسفزئی اور این اے 7 لوئر دیر سے حاجی بہادر خان امیدوار ہوں گے۔

اے این پی کی جانب سے ملاکنڈ کے این اے 8 پر انعام اللہ خان اور این اے 19 صوابی کی نشست پر وارث خان جب کہ این اے 20 مردان سے جمال باچا امیدواران ہوں گے۔

پشاور کے این اے 28 پر ثاقب اللہ خان چمکنی، این اے 30 پر سید عاقل شاہ، این اے 34 کرک سے شاہنواز خان، این اے 40 باجوڑ سے مولانا خانزیب جب کہ این اے 42 مہمند کی نشست پر نثار مومند عوامی نیشنل پارٹی سے انتخابات لڑیں گے۔

KPK

by election

ANP

aimal wali khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div