Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنےکےلئے نیپرا سےدرخواست کردی

منظوری کی صورت میں صارفین پر 2 ارب 77 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا
شائع 19 فروری 2023 07:45pm

کراچی الیکٹرک کی جانب سےنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی مہنگی اورسستی کرنےکی الگ الگ درخواستیں دی ہیں۔ جس پر سماعت 28 فروری کو ہوگی۔

ایک درخواست میں جنوری کے ایف سی اے کی مد میں 2 روپے69 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا کہا گیا ہے، جنوری کیلئے ایف سی اے کی مد میں درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر2 ارب 77کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔

کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ جس کےتحت اکتوبر تا دسبمر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی استدعا کی گئی ہے

load shedding

Nepal

K-Electric

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div