Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

انتخابات سے بھاگنے کیلئے عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، عمران خان

جیل بھرو تحریک میں گرفتار کارکنان کو دہپشت گردوں کی طرح رکھا جا رہا ہے، پی ٹی آئی
شائع 23 فروری 2023 07:16pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات سے بھاگنے کے لئے آض براملا عدلیہ کے خلاف تقاریر کی جا رہی ہیں اور ان پر دباؤ ڈقالا جا رہا ہے۔

لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں کارکنوں کی بڑی تعداد گرفتاری دینے نکلی، سب کو پتا ہوجانا چاہئے قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، اپنے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک احتجاج کا پر امن طریقہ ہے، حکومت نے ہمارے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے، ہم نے جنرل (ر) مشرف کے مارشل لاء میں بھی ایسے مظالم نہیں دیکھے، ہمارے رہنماؤں کےخلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی پارٹی بن کر مہم چلا رہا ہے، فارن فنڈنگ کیس عدالت میں گیا تو خارج ہو جائے گا، مجھے نااہل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، خود کو نیوٹرل کہنے والوں نے ہمارے رہنماؤں پر دباؤ ڈالا، انہیں پیسوں کی آفر دیں اور پھر دھمکیاں دی گئیں۔

جیل بھرو تحریک پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سخت مخالف شخص کو نگراں وزیر اعلیٰ اور مخالف افسران کو عہدوں پر تعینات کیا گیا، کارکنوں نےاحتجاج رجسٹر کرانے کے لئے گرفتاریاں دیں تو انہیں دہپشت گردوں کی طرح رکھا جا رہا ہے، ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کل راولپنڈی میں بھی بڑی تعداد میں لوگ باہر نکلیں گے کیونکہ کارکنان کو اب گرفتاری کا ڈر نہیں رہا، مظالم سے لوگوں کا عزم مزید مضبوط ہو رہا ہے، سری لنکا میں ان ہی حالت پر عوام سڑکوں پر نکلے تھے جنہوں نے وزراء کے گھروں کا آگ لگادی تھی۔

انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین نے اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں جس کا مقصد صرف 90 روز میں انتخابات نہ کرانا ہے، ن لیگ کی عدلیہ پرحملوں کی تاریخ ہے جب کہ یہ ججز کو فون کرکے لوگوں کو سزائیں دلاتے تھے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 224 پڑھ لیں، انتخابات میں تاخیر نہیں ہو سکتی، لہٰذا ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ الیکشن میں جانا ہے۔

pti

PMLN

Shehbaz Sharif

ECP

imran khan

Elections

Jail Bharo Tehreek

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div