Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی، ماہرتعلیم خالد رضا کے قتل کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی

واردات میں نیا اسلحہ استعمال کیا گیا، ملزمان تربیت یافتہ تھے
شائع 27 فروری 2023 02:13pm
فیڈریشن آف  پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین سید خالد رضا - تصویر/ سوشل میڈیا
فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین سید خالد رضا - تصویر/ سوشل میڈیا

کراچی کےعلاقے گلستان جوہرمیں فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین خالد رضا کے قتل کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔

حکام کا کہنا ہے جائے وقوعہ سے جمع کیے گئے شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں جبکہ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے گھات لگا کر واردات کی تھی۔

ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق واردات میں نیا اسلحہ استعمال کیا گیا اور ملزمان تربیت یافتہ تھے۔

رپورٹ میں بتایا کہ مقتول خالد رضا گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ ملزمان نے مقتول کے سر پرایک گولی ماری، جوجان لیوا ثابت ہوئی جبکہ مقتول کے پاس سے کوئی سامان نہیں چھینا گیا۔

مزید بتایا کہ ملزمان جس راستے سے آئے اس کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مقتول خالد رضا دارارقم اسکولزکراچی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اورفیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولزپاکستان کے وائس چیئرمین تھے۔

پاکستان

Khalid Raza Murder

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div