Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

ضلعی انتظامیہ سے ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی فہرست مانگ لیں
شائع 02 مارچ 2023 11:38am
الیکشن کمیشن آف پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔

الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ سے ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی فہرست مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کردیے۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے سے ٹریننگ کا فیصلہ کرلیا اور 40 ماسٹر ٹرینرز کی فہرست تیار کرلیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر ٹرینرز کو الیکشن کمیشن کے سینئر افسران ٹریننگ دیں گے جبکہ ماسٹر ٹرینرز فیلڈ میں جاکر ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کو تربیت دیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی افسران کی ٹریننگ 3 سے 4 روز میں مکمل کرلی جائے گی، افسران کی تربیت کے بعد عملے کی ٹریننگ کاعمل شروع کیا جائے گا۔

ECP

اسلام آباد

general elections

provincial election commissioners

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div