Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

”نام انصاف پر رکھا ہے اور عدالت میں زندہ باد، مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں“

عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گزشتہ جوڈیشل کمپلیکس آمد کا ذکر
شائع 03 مارچ 2023 12:12pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اسدعمر سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مقدمے میں جج راجہ جواد عباسی نے ریمارکس دیے ہیں کہ نام انصاف پر رکھا ہے اور عدالت میں زندہ باد، مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں.

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے اسدعمر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے پر درج مقدمے کی سماعت کی ۔

تحریک انصاف کی جانب سے اسدعمر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکلاء بابراعوان اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے ۔

جج راجہ جواد عباسی نے پہلے دہشت گردی کی دفعات کوحذف کرنے کی درخواست پردلائل دینے کا کہا تو بابر اعوان نے درخواست پردلائل آئندہ سماعت پررکھنے کی استدعا کی۔

جج نے پوچھا کہ اسدعمرعدالت سے غیرحاضرہیں، راجن پورسے لائے کیا؟ جس پر عدالتی عملے نے بتایاکہ اسدعمرراجن پور سے عدالت نہیں آئے ۔

جج راجہ جواد عباسی نے ریمارکس دیے کہ اسدعمراگراگلی تاریخ تک رہا ہوجاتےہیں توخود آجائیں گے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر راجن پور پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔

جج راجہ جواد عباسی نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پرپوچھ لیتےہیں کون سی دہشت گردی کی گئی، اگریہ دہشت گردی تھی توپولیس لائنزپشاورمیں 99 لاشیں کیا تھیں؟ اب توسیاسی دہشت گردی بھی ہونا شروع ہوگئی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد کا ذکر

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گزشتہ جوڈیشل کمپلیکس آمد کا ذکر کیا گیا۔

دورانِ سماعت جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کی گزشتہ پیشی سے متعلق اہم ریمارکس دیے کہ اس دن آئے تھے اور اپنے ساتھ ڈھائی ہزار بندہ بھی کمرہ عدالت لے آئے تھے، نام انصاف پر رکھا ہوا ہے اور عدالت میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگاتےہیں۔

جج نے ریمارکس دیے کہ برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے، عدالتی پیشی کے دوران عدالت کا احترام نہیں کیا گیا تھا، اپنے ساتھ غنڈے اور بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لے آتے ہیں۔

جج راجہ جواد عباس نے مزید ریمارکس دیے کہ ایک سال کی پیشی پر آئے تھے اور اپنے ساتھ 2 سال کی پیشیاں ساتھ لے کر چلے گئے، اب ایک سال مزید مجھے عدالتی سماعتوں میں مصروف رکھیں گے، میرے پاس اس معاملے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان 28 فروری کو درخواست ضمانت پر حاضری لگوانے جوڈیشل کمپلیکس آئے تھے، جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے باعث عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

pti

ATC

اسلام آباد

imran khan

judge raja jawad abbas

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div