Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس میں اضافہ

اقدام سے ایف بی آر کو 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی، ذرائع
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2023 11:40am

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے لگژری آئمز پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا۔

حکومت نے آئی آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی ہے، اور اس اقدام سے ایف بی آر کو 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد لگژری آئٹمز پر25 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ یکم مارچ سے ہو گا، جس کے بعد 1400سی سی گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز، میک اپ کے سامان پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے، شیمپو، صابن اور لوشن، امپورٹڈ ہیڈ فونز پر بھی 25 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکرز، دروازوں اور کھڑکیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا، امپورٹڈ لگژری برتنوں، باتھ فٹنگز، ٹائلز اور سینیٹری کے سامان پر بھی 25 فیصد اور فانوس، فینسی لائٹس پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔

IMF

Sales Tax

New Taxes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div