Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

فخر کی سنچری، لاہور کے ہاتھوں اسلام اۤباد کو 119 رنز سے شکست

فخر نے طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے 50 گیندوں پر سنچری مکمل کی
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2023 11:10pm

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کی سنچری کی بدولت اسلام اۤباد یونائیٹڈ کو 119 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل کے 26ویں میچ کے لئے راولپنڈی اسٹیڈیم میں میدان سجا اور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 226 رنز اسکور کیے۔ جواب میں اسلام اۤباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 16ویں اوور میں 107رنز پر اۤل اۤوٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز نے اسلام اۤباد کو 119 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل میں ساتویں جیت اپنے نام کرلی۔ سنچری بنانے والے فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فخر کی سنچری

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان شاہین شاہ اۤفریدی کا پہلے کھیلنے کا فیصلہ درست ثابت کردکھایا۔

فخر زمان نے فخریہ اننگ کھیلتے50 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ لیفٹ ہینڈر اوپننگ بلے باز نے دلکشن اننگ میں وکٹ کے چاروں جانب شاٹس لگائے۔

فخر زمان نے اسلام اۤباد کے بالرز پر خوب لاٹھی چارج کرتے ہوئے اۤزادانہ اسٹاکس لگائے اور کسی بھی بالر کو خاطر میں نہیں لائے۔ فخر نے اپنی اننگ میں 8 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔

قلندرز بیٹنگ

اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 57 گیندوں پر 115 رنز بنائے، اسلام اۤباد کے حسن علی نے فخر کو اۤؤٹ کیا۔

اسلام اۤباد یونائیٹڈ کے کامران غلام نے 30 گیندوں پر 40 رنز اسکور کیے اور سیم بلنگز نے 22 بالز پر 32 رنز بنائے۔

یونائیٹڈ کے راشد خان نے بھی رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے 5 گیندوں پر 15 رنز جڑ دیے۔

اسلام اۤباد یونائیٹڈ کی جانب سے 15 رنز ایکسٹرا بھی دیے۔

اسلام اۤباد کے گیند بازوں میں فضل حق فاروقی سب سے زیادہ کامیاب رہے انھوں نے لاہور قلندرز کے 3 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسن علی اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو اۤؤٹ کیا۔

یونائیٹڈ بیٹنگ

لاہور قلندرز کے 227 رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام اۤباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 16ویں اوور میں 107رنز پر اۤل اۤوٹ ہوگئی۔

اسلام اۤباد کے سب سے ٹاپ اسکورر الیگزہیلس اور حسن علی رہے، دونوں نے بالترتیب 18، 18 رنز بنائے۔ اس کے بعد رحمان اللہ 15 ، کپتان شاداب خان 12 اور کولن منرو 11 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ اس کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا۔

اسلام اۤباد کے مبصر نے 3 رنز، جارح مزاج آصف علی کی اننگ 7 رنز تک محدود رہی، فہیم اشرف 4 اسکور سے اۤگے نہ بڑھ سکے اور محمد وسیم 8 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

اسلام اۤباد یونائیٹڈ کی تباہی میں لیگ اسپنر راشد خان نے بنیادی کردار ادا کیا۔ غیرملکی کھلاڑی نے 4 کھلاڑیوں کو اۤؤٹ کرکے لاہور کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

لاہور کے زمان خان اور حارث راؤف نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ڈیوڈ ویز کو ایک وکٹ ملی۔

Fakhar Zaman

Lahore Qalandars

PSL 8

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div