Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عدالت نے پولیس کو شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روک دیا

تحریک انصاف کے رہنما کی 20 مارچ تک عبوری ضمانت منظور
شائع 10 مارچ 2023 01:03pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

لاہور کی سیشن عدالت نے زمان پارک میں راستے بند کرنے، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج لاہور ندیم وسیر نے زمان پارک میں راستے بند کرنے، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے کی سماعت کی، شاہ محمود قریشی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس نے ان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، میرا توڑ پھوڑ یا پولیس پر تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے، درج مقدمہ کی تحقیقات میں شامل ہونا چاہتا ہوں، خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گئی، ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 20 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

سیشن عدالت نے پولیس کو شاہ محمود قریشی کو گوفتار کرنے سے روک دیا۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

zaman park

lahore session court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div