Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی نے آئی جی اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی کانفرنس کو ’کوراپ اسٹوری‘ قرار دے دیا

مریم نواز 2 دن پہلے بتاچکی تھیں کہ کوراپ کیا بنانا ہے، فواد چوہدری
شائع 11 مارچ 2023 03:19pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آئی جی پنجاب اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی کانفرنس کو کور اپ اسٹوری قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہاکہ آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس سے 2 دن پہلے مریم نواز نے علی بلال کی موت پر سوال کیا تھا کہ کور اپ کیا بنانا ہے۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر مریم نواز کی مبینہ آڈیو بھی شیئر کردی۔

مبینہ آڈیو میں مریم کسی شخص کو ’انکل‘ کہہ کر مخاطب کررہی ہیں، مبینہ آڈیو میں مریم نے کارکن کے قتل پر بیانیے بنانے کی بات کی، یہ کہنا چاہیئے کہ افسوس تو بہت ہے لیکن کسی حادثے میں موت ہوئی،یہ بھی سنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ ان کو ذاتی کار میں لائے تھے، اینگل یہ ہے کہ وہ سارے ورکرز کو چھوڑ کر خود چھپے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنی ٹویٹ میں علی بلال کی پوسٹمارٹم رپورٹ کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے جھوٹ کا ثبو ت قرار دیتے ہوئےلکھا کہ یہ اب تیسرے کور اپ کی کوشش ہے، عمران خان پر حملہ، ارشد شریف اورعلی بلال کے قتل پر غور کریں، کیسی کہانیاں بنائی گئی ہیں۔

حماد اظہر نے علی بلال عرف ظل شاہ کی دعائے مغفرت کے لئے کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بحیثیت ڈاکٹر تصدیق کرسکتی ہوں کہ علی بلال پر تشدد ہوا تھا، اگر حادثہ مان بھی لیں تو جو زخم نازک جگہوں پر آئے وہ حادثے میں نہیں آسکتے، یہ زخم لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ علی بلال کو جب قیدیوں کی گاڑی میں کھینچ کر ڈالا گیا تو وہ زندہ تھا اور بالکل ٹھیک تھا۔

pti leader

Hammad Azhar

Fawad Chaudhary

Yasmeen Rashid

Care Taker CM Punjab

mohsin naqvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div