Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

’سر میں گولی اس لئے کھائیں کہ کوئی آپ کو ملالہ لینڈ کہہ سکے؟‘

ملالہ سے عجیب سوال پوچھنے پر لوگ میزبان پر برس پڑے۔
شائع 13 مارچ 2023 10:17pm

آسکر کی تقریب تھی اور ملالہ صرف ایک پرسکون وقت گزارنا چاہتی تھیں، لیکن جمی کمل کے ایک سوال نے انہیں کشمکش میں مبتلا کردیا۔

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اتوار کے روز آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے مشرق اور مغرب کا خوبصورت امتزاج زیب تن کیا۔

ملالہ نے تقریب کیلئے ایک ایسے لباس کا انتخاب کیا جو ایک گاؤن بھی تھا اور حجاب کا تھوڑا عکس بھی پیش کر رہا تھا۔

انہوں نے رالف لارین کا سلور سیکوئنڈ گاؤن پہنا تھا۔

سلور رنگ کے چمکیلے اس گاؤن میں ملالہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

جبکہ ان کے شوہر ایک کلاسک سیاہ سوٹ، سفید قمیض اور سیاہ بو ٹائی میں ملبوس تھے۔

ملالہ شو انجوائے کر رہی تھیں کہ اسی دوران معروف امریکی اینکر پرسن، کامیڈین اور آسکر تقریب کی میزبانی کر رہے جمی مائیک لے کر ان کے پاس پہنچ گئے۔

میزبان جمی کمل نے ملالہ یوسفزئی سے ایک سوال پوچھا جو بظاہر ایک پرستار نے کیا تھا، کہ “آپ کا انسانی حقوق، خواتین اور بچوں کی تعلیم کے لیے کام ایک تحریک ہے۔ تاریخ میں سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ہوتے ہوئے میں سوچ رہا تھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے ہیری اسٹائلز نے کرس پائن پر تھوکا تھا ؟

یہ وینس فلم فیسٹیول میں ”ڈونٹ وری ڈارلنگ“ کے ساتھی اداکاروں کے درمیان ایک قیاس شدہ واقعہ کا حوالہ تھا (جس کی پائن تردید کرچکے تھے)۔

ملالہ تھوڑا سا جھینپی اور پھر ایک مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا ”میں صرف امن کی بات کرتی ہوں۔“

جمی نے ملالہ کے جواب پر ان کی تعریف کی اور کہا ”اسی لیے آپ ملالہ ہیں اور کوئی نہیں ہوسکتا … فاتح ملالہ لینڈ ہے۔“

ملالہ نے وائرل ویڈیو ری ٹوئٹ کی اور لکھا، ”لوگوں کے ساتھ احسن سلوک کریں۔“

تاہ، کچھ ناظرین کا خیال تھا کہ کمل کو ملالہ کے ساتھ ایسا رویہ نہیں اپنانا چاہئیے تھا۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کافی تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا، ”تصور کریں کہ ایک عالمی دہشتگرد تنظیم نےآپ کو سر میں گولی صرف اس لئے ماری ہو کہ جمی کمل آپ کو بین الاقوامی ٹیلی ویژن پر ”ملالہ لینڈ“ کہے۔“

ملالہ یوسفزئی آسکرز 2023 میں اپنی نامزد کردہ دستاویزی فلم ”سٹرینجر ایٹ دی گیٹ“ کی نمائندگی کر رہی تھیں۔

Malala Yousufzai

Oscars 2023

Kimmy Kimmel

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div