Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس آج زمان پارک جائےگی

لاہور کی پولیس عمران خان کی رہائش گاہ تک رسائی کیلئے تعاون فراہم کرے گی
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2023 07:54am
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر لاہور پولیس نے اسلام آباد پولیس ٹیم کی مکمل معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس آج (منگل کو) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک جا رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے حکمت عملی بنالی۔ پیر کی شب لاہور اور اسلام آباد پولیس کے افسران کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور پولیس کی طرف سے اسلام آباد پولیس ٹیم کی مکمل معاونت کی جائے گی۔

پولیس افسران کی اہم بیٹھک میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پولیس ٹیم کو عمران خان کی رہائشگاہ تک رسائی کیلئے تعاون کیا جائے گا اور24 گھنٹے میں وارنٹ کی تعمیل کیلئے پولیس زمان پارک جائے گی۔

پیر کے روز اسلام آباد کی ایک عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے مقدمے میں عمران خان کو گرفتار کرکے 29 مارچ تک پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس سے قبل اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے پر عمران خان کے وارنٹ جاری کیے تھے جن کی تعمیل کے لیے اسلام آباد پولیس گذشتہ ہفتے لاہور پہنچی تھی تاہم وہ عمران خان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

پیر کو یہ افواہیں پھیل گئیں کہ تازہ وارنٹ جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور پہنچی ہے تاہم پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پولیس ٹیم پہلے سے ہی لاہور میں موجود ہے اور ہیلی کاپٹر یا طیارے سے پولیس کی لاہور آمد کی خبریں درست نہیں۔

imran khan

lahore police

zaman park

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div