Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

لمزمیں ہونے والی ’فرضی شادی‘ آخر معاملہ کیا ہے؟

اداکار عثمان خالد بٹ سمیت سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2023 09:33am

یونیورسٹیز میں پارٹی ، ڈنر اورتقریر عام سی بات ہے لیکن لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے طلباء نے جامعہ کے لمحات کو یادگار بنانے کیلئے منفرد کام کرڈالا ۔

لمز کے طلباء ہمیشہ سے ہی اپنی تخلیقی اور اختراعی تقریبات کے لیے جانے جاتے ہیں، طلباء کی طرف سے منعقد ہونے والے تقریباً ہر پروگرام کو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنایا جاتا ہے ۔

حال ہی میں لمزنے ایک بار پھر توجہ اس وقت حاصل کی جب ان کے طلباء نے یونیورسٹی میں ایک فرضی شادی منعقد کی جسے ’بیچ شادی 2023‘ کا نام دیا گیا، اس شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ۔

بیچ شادی کیا ہے؟

اس ایونٹ کیلئے ایک مہم چلائی جاتی ہے جس کے بعد 2 سینئرز طلباء کو دلہا اور دلہن بننے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے جس کے بعد تین روزہ تقریبات پر مشتمل ایک فرضی شادی ہوتی ہے۔

اس شادی کے لیے تمام روایتی تقریبات جیسے کہ ڈھولکی، مہندی، بارات، رخصتی اور ولیمہ سب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

دلہا دلہن کے علاوہ دیگر طلباء کو بھی مختلف کردار دیے جاتے ہیں جیسے کہ میکے اور سسرال والے، قاضی صاحب وغیرہ۔

سوشل میڈیا پر ردعمل

اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میری پوری ٹائم لائن اس بحث سے بھری پڑی ہے کہ آیا لمز کے طلباء واقعی شادی شدہ ہیں؟

انہوں نے لکھا کہ میں نے بھی بہت سارے ڈراموں میں نکاح کے مناظر کیے ہیں مجھے لگتا ہے کہ میں اب ان خواتین کا شوہر (پتی پرمیشور) ہوں۔

لمز میں ہونے والی بیچ شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو جہاں کئی صارفین نے اس پر تنقید کی وہیں بہت سے صارفین نے اسے پسند بھی کیا ۔

سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل پر ایک نظر ڈالتے ہیں

LUMS

batch shadi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div