Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ایوان صدر اسلام آباد میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب

صدر مملکت عارف علوی اعزازت دے رہے ہیں
شائع 24 مارچ 2023 11:29am
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

ایوان صدر اسلام آباد میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب جاری ہے۔

صدر مملکت عارف علوی مسلح افواج کے افسران اور غیر ملکی فوجی حکام کو اعزازات سے نواز رہے ہیں۔

اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں۔

اس کے علاوہ تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک ہیں۔

کیپٹن قیوم عباس کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا، ایئرمارشل وقاص احمد اور میجر جنرل خرم نثار کو اعزازات دیے گئے جبکہ میجر جنرل قمرالنسا کو بھی فوجی اعزاز دیا گیا۔

گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں پاکستان کے سپوتوں کو بڑے اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

ایوان صدر میں صدر عارف علوی نے اعلیٰ کارکردگی پر سول اور ملٹری اعزازت تقسیم کیے تھے۔

میجر جنرل آصف غفور، وسیم اکرم ،عطا اللہ عیسیٰ خیلوی،اداکارہ ریما اور اداکارہ مہوش حیات سمیت دیگر کرکٹرز، فنکار اور فوجی حکام کو اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

تقریب میں شہید جوانوں کی ماؤں اور بیواؤں کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے تھے ۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

awards

President House

Military honors

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div