Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لیسکو کا زمان پارک میں بجلی چوری کے معاملے پر نوٹس

لیسکو نے جی او آر سب ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ فوری ایکشن لیا جائے۔
شائع 27 مارچ 2023 09:58pm

لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) نے زمان پارک میں بجلی چوری کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے زمان پارک کو نوٹس جاری کردیا۔

لیسکو کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کے گھر کے باہر کیمپوں میں بجلی چوری ہورہی ہے، بجلی چوری کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی گئی ہے۔

لیسکو نے جی او آر سب ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ فوری ایکشن لیا جائے۔

زمان پارک کے اطراف میں کیمپس میں نصب فلڈ لائٹس میں بجلی چوری ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری پکڑنے جانے والی ٹیموں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا لیسکو کے اسٹاف کو بجلی کی املاک تک جانے کی اجازت دی جائے۔ اجازت نہ ملنے پر یکطرفہ کارروائی کی جائیگی۔

پولیس کی مدد سے بھی املاک تک پہنچنے کی کوشش کی گئی ہے۔

LESCO

zaman park

Electricity theft

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div