Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

روزے کی حالت میں سَر درد پر کیسے قابو پائیں؟

سَر درد دور کرنے کے آسان اور آزمودہ نسخہ
شائع 29 مارچ 2023 02:15pm
تصویر/ پکس بے
تصویر/ پکس بے

روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو ہر بالغ وعاقل مسلمان پر فرض ہے لیکن روزہ رکھنے کہ بے شمار فوائد تو ہیں ساتھ ہی دن بھر کی بُھوک و پیاس کی وجہ انسان کے سَر میں درد ہو جاتا ہے جس پر قابو پانا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

اسی اہم مسئلے پر آج نیوز کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ”بارانِ رحمت“ میں میزبان سدرہ اقبال کی جانب سے ڈاکٹر شاہ نذیر سے ایک سوال پوچھا کہ روزہ پورا گذرتا نہیں ہے کہ دوپہر بارہ بجے سے ہی سَر میں شدید درد شروع ہوجاتا ہے اس کا کیا حل ہے۔

سوال کے جواب میں ڈاکٹر شاہ نذیر نے کہا کہ بازار میں ایک پھول ملتے ہیں، جن کوLavender Flower کہا جاتا ہے اور اردو میں اسطو خُودوس کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کا ایک چمچ سوا کپ پانی میں ڈال لیں، جو قہوہ بن جائے گا، یہ رات کو روزانہ سوتے ہوئے یا سحری کے وقت پر لازمی پیئیں، جس کے پینے سے آپ کو پہلے دن ہی فائدہ ہوگا اور جب آپ مکمل ٹھیک ہوجائیں، تو اس کو پینا بند کردیں۔

ڈاکٹرشاہ نذیر نے کہا کہ یہ قہوہ مائیگرین کو تو ختم کرتا ہی ہے ساتھ ہی عام سردرد کو بھی ختم کرتا ہے، اس کا استعمال آپ کے ذہنی تناؤ کو بھی کم کرتا ہے، کندھوں میں بھی کھچاؤ کو بھی کم کرتا ہے، جن افراد کو بھی ذہنی تناؤ رہتا ہے وہ اس کا استعمال کرسکتے ہیں، اس کے ساتھ جن افراد کو ذہنی تناؤ ہوتا ان کی گیس بھی ہوتی ہے، جو دماغ پر چڑھ جاتی ہے جس سے سر میں بھی درد ہوتا ہے۔

دوسرا سوال سدرہ اقبال نے ڈاکٹر سعدیہ خالد سے پوچھا کہ عام طور پر دیکھا گیا ہے لوگ سحری میں سر درد سے بچنے کے لئے پین کلر دوائیں کھا رہے ہوتے ہیں کیونکہ ان کو روزہ رکھنا ہوتا ہے۔

ڈاکٹرسعدیہ کا کہنا تھا کہ سر درد عام طور پر سر درد شگر لیول کم ہوجائےاس کے ساتھ وہ تمام افراد جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں یا ایسے افراد کو نکوٹین، کیفین مقدار کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کو سردرد کی شکایت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو بہت زیادہ سر درد کی شکایت رہتی ہے جو چائے، کافی پینے کے عادی ہونے کے ساتھ ہی سگریٹ نوشہ بھی کرتے ہوں۔

مزید کہا کہ کچھ لوگ سحری میں ایسی غذا کا زیادہ استعمال کرتے ہیں جس میں شوگرکی مقدار زیادہ ہوتی ہے، ساتھ ہی تلی ہوئی چیزیں بھی کم استعمال کریں البتہ کھجور کافی بہتر ہیں جن کو آپ اپنی غذا میں استعمال کرسکتے ہیں اور اپنی غذا میں فروٹ کے ساتھ ہی ہری سبزیوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

پاکستان

Ramadan 2023

Headache

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div