Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

صدر مملکت نے جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی
شائع 31 مارچ 2023 02:06pm

صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد حکومت نے کیس میں قابل اصلاح نظرثانی واپس لینے کی سمری بھجوائی اور وزارت قانون نے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی۔

صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی ہے، صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف کیوریٹیو ریویو پیٹیشن اور سی ایم اے واپس لینے کی منظوری دی گئی ہے، جب کہ صدر عارف علوی نے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ انیس احمد شہزاد کے حق میں سند اختیار پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

President Arif Alvi

Justice Qazi Faez Isa

Supreme Court of Pakistan

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div