Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی: پولیس کے ساتھ موجود سادہ لباس افراد کی 14 سالہ طالبعلم پر فائرنگ

مرکزی ملزم سمیت 3 افراد گرفتار
شائع 02 اپريل 2023 06:38pm

کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی انڈرپاس میں فائرنگ سے طالبعلم کے زخمی ہونےکی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، تفتیشی حکام نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

طالبعلم ایان پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے میں ملوث مرکزی ملزم صفدر کے ساتھ فراز اور عرفان بھی مرکزی پولیس کے ہمراہ موجود تھے۔

مرکزی ملزم صفدر سے اسلحہ برآمدگی کا علیحدہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اب تک 14 سالہ ایان پر قاتلانہ حملہ کرنے اور استعمال ہونے والے اسحلے سمیت دو مقدمات ملزمان کے خلاف درج ہوچکے ہیں۔

ملزم کےاسلحہ لائسنس کی جانچ کے لئے پولیس نے محکمہ داخلہ کو خط بھی لکھا ہے، جبکہ نائن ایم ایم پستول اور گولیوں کے خول فارنسک کے لئے بھیج دیے گئے ہیں۔

گزشتہ رات ایس پی ویسٹ کی انکوائری کمیٹی نے رضویہ انڈر پاس کا دورہ کیا اور واقعہ کے وقت جائے وقوعہ پر موجود موبائلوں کے اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کیے۔

زخمی طالبعلم آیان اس وقت نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے، ریڑھ کی ہڈی پر گولی لگنے سے ایان کا نچلا جسم معذور ہوگیا ہے۔

فائرنگ کے معاملے میں گلبہار اور رضویہ تھانے کے اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

firing

karachi

Sindh Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div