Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

کراچی میں سابق پولیس افسران کا ڈکیتیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

گرفتار ملزم کے گروہ میں ماسیاں اور دیگر افراد بھی شامل ہیں، پولیس ذرائع
شائع 04 اپريل 2023 08:33pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی میں سابق پولیس افسران کا گھروں کی ڈکیتیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سابق افسران گھروں کی ڈکیتیوں میں ملوث پائے گئے، پولیس نے ریٹائرڈ پولیس افسر عطا اللہ کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کرلیا جو کہ ایک بڑی واردات کےکیس میں نامزد ہے جب کہ عطا اللہ ڈیفنس کے ایک بنگلے کی چوری میں ملوث ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے ریٹائرڈ پولیس افسر عطااللہ کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 65 لاکھ مالیت کی ڈائمنڈ رنگ سمیت ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کرلیئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے گروہ میں ماسیاں اور دیگر افراد بھی شامل ہیں، ماسیاں گھروں میں کام کرکے معلومات عطا اللہ کو فراہم کرتی ہیں۔

دوسری جانب ملزم کے بھائی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ تفتیشی افسر نے عطا اللہ کو حراست میں لیکر رہائی کے 5 لاکھ طلب کیے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بھائی نے تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد تحقیقات میں عطا اللّہ کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا، عطا اللہ، اس کا بیٹا اور بہو چوری کے الزام میں گرفتار ہیں۔

Robbery

Sindh Police

Karachi Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div