Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

5 ماہ سے ایک شخص اندر ہے تو انکوائری مکمل کیوں نہیں ہوئی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

عدالت نے چیک بونس کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی
شائع 12 اپريل 2023 11:05am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سپریم کورٹ نے چیک بونس کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ ملزم 5 ماہ سے اندر ہے ابھی تک تفتیشی افسر نے انکوائی مکمل نہیں کی۔

جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے لین دین کے مقدمے میں مبینہ فراڈ کے ملزم اویس مہدی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا انکوائری مکمل نہ ہونے پر تفتیشی محمد فیصل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری مکمل نہیں تو عدالت کیوں آئے ہیں، آپ کی کتنی تنخواہ ہے۔

جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ حکومت ایک لاکھ دیتی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حکومت نہیں عوام یہ تنخواہ ادا کرتی ہے، عوام نے پیسوں کی تجوریاں نہیں بھر رکھی، ملزم 5 ماہ سے جیل میں ہے ملزم کو جس جرم میں گرفتار کیا اس کی سزا کتنی ہے۔

تفتیشی محمد فیصل نے ملزم کے جرم کی سزا 3 سال کا بتایا تو جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ 5 ماہ سے ایک شخص اندر ہے تو انکوائری مکمل کیوں نہیں ہوئی۔

عدالت نے ملزم اویس مہدی کی ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

یاد رہے کہ ملزم اویس مہدی پر چیک باؤنس کے 2 مقدمات لاہور میں درج ہیں۔

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

Supreme Court of Pakistan