Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سویڈش سفارتخانے کی بندش: حکومت تمام سفارتی مشنز کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے، سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورتحال معمول پر ہے، اسد مجید
شائع 13 اپريل 2023 11:48pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید سے سویڈن کے سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں سفارتخانے کی بندش سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں شخصیات کی ملاقات میں زائرین کے لیے سویڈن کے سفارت خانے کی عارضی بندش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور سیکرٹری خارجہ نے سویڈن کے سفیر پر زوردیا کہ پاکستانی طلباء کو ہر ممکن حد تک سہولت فراہم کی جائے۔

دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے سفیر کو بتایا کہ سویڈش ایمبیسی کی ویب سائٹ پر آویزاں نوٹس گمراہ کن ہے، اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورتحال معمول پر ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسد مجید نے سویڈش سفیر کو بتایا کہ حکومت پاکستان اسلام آباد میں تمام سفارتی مشنز کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

خیال رہے کہ سویڈن نے سکیورٹی صورت حال کو وجہ قرار دیتے ہوئے اسلام آباد میں اپنا سفارت خانہ غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا ہے۔

MoFA

Pakistan Foreign Office

Asad Majeed

Sweden Embassy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div