Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سائبرکرائم کا شکار بھارتی شہری اپنی شادی کیلئے جمع کی گئی رقم سے محروم

ملزمان نے چالاکی سے متاثرہ شخص کی رقم بینک اکاؤنٹ سے نکال لی
شائع 14 اپريل 2023 01:31pm
تصویر/ پکس بے
تصویر/ پکس بے

بھارتی شہرممبئی میں ملزمان نے ایک شخص سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے جو اس نے اپنی شادی کے لیے بچائے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت چھوٹے لال منڈل اور راج کمار منڈل کے نام سے ہوئی ہے، جو جھارکھنڈ کے مقامی بتائے جاتے ہیں۔

ملزمان نے متاثرہ شخص کو بجلی کے بل کی ادائیگی کی آڑ میں جعلی لنک بھیج کر اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹے تھے۔

متاثرہ شخص نے ممبئی پولیس سے رابطہ کرکے اپنی شکایت درج کرائی کہ اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ہیں، جو اس نے اپنی شادی کے لئے جمع کئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو اس کے نمبر پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا تھاکہ اگر بل کی رقم اسی دن ادا نہیں کی گئی، تو اس کا بجلی کا کنکشن منقطع ہوجائے گا۔

پولیس نے مزید کہا کہ پیغام کے ساتھ رقم کی ادائیگی کا لنک بھی منسلک تھا اور جب متاثرہ نے اس پر کلک کیا تو اس کے بینک اکاؤنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے ملزمان کے پاس چلے گئے۔

mumbai

ٰIndia

cyber crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div