Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 ژالہ باری کی نذر

پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا
شائع 21 اپريل 2023 09:25am
تصویر: پی سی بی/ آفیشل ٹوئٹرہینڈل
تصویر: پی سی بی/ آفیشل ٹوئٹرہینڈل

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا چوتھا میچ بارش اور اولے گرنے کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔

پاکستان کی دعوت پر ہہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے تھے کہ اچانک طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری کے باعث کھیل روک دیا گیا۔چیپمین 42 گیندوں پر71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم نے ٹام لیتھم (13)، ول ینگ (6) اور ڈیرل مچل (3) کو آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کو چار اوورز میں 19 رنز دے کر ٹیم کیلئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دس چوکے اور ایک چھکا لگانے والے چیپمین نے 49 رنز پر اپنے 1000 ٹی 20 رنز مکمل کیے اور راچن رویندر کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 56 رنز بھی جوڑے جنہوں نے آٹھ رنز بنائے۔ بوئس نے شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے قبل سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

میچ آفیشلز نے میچ منسوخ کرنے سے قبل حالات کا جائزہ لیا لیکن تیز بارش کے باعث گراؤنڈ میں پانی کھڑا ہونے کے علاوہ ژالہ باری کے باعث بھی کھیل شروع کرنا ممکن نہ رہْا جس پرمیچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پانچ میچز کی اس ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو پہلے 2 میچز میں 88 اور 38رنزکی فتح سے 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ تیسرا میچ نیوزی لینڈ نے 4 رنز سے جیتا تھا۔

سیریز کا آخری میچ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد 24 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:

بابراعظم (کپتان)، شاداب خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد رضوان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان۔

ٹام لیتھم (کپتان)، چاڈ بوئس، کول میک کونچی، مارک چیپمین، میٹ ہنری، ہنری شپلے، ایڈم ملن، ایش سودھی، ڈیرل مچل، راچن رویندر، ول ینگ۔

rawalpindi

cricket

New Zealand

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div