Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

نواز شریف کی شاہی محل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

جدہ میں ہونے والی ملاقات میں مریم بھی شریک ہوئیں
شائع 21 اپريل 2023 11:17am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ملاقات کی ہے۔

جدہ میں ہونے والی اس ملاقات میں ن لیگ کی چیف آرگنائزرمریم نوازبھی شریک تھیں۔

ذرائع کے مطابق محمدبن سلمان اورنوازشریف کی ملاقات مثبت رہی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

شاہی محل میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کو درپیش مسائل اوران کے حل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

نواز شریف چند روز قبل عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے تھے، ان کے ہمراہ مریم نواز، جنید صفدر، حسن اور حسین نواز اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

Nawaz Sharif

Mohammed bin Salman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div