Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کراچی کا مردم شماری میں کم گنتی کیخلاف احتجاج کا شیڈول تیار

کل شہر کے تمام اضلاع میں احتجاجی کیمپس لگائے جائیں گے
شائع 27 اپريل 2023 02:08pm
شہریوں کو احتجاج میں شرکت دعوت نامے تقسیم کیے جارہے ہیں۔  تصویر/ روئٹرز
شہریوں کو احتجاج میں شرکت دعوت نامے تقسیم کیے جارہے ہیں۔ تصویر/ روئٹرز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی نے مردم شماری میں کم گنتی کے خلاف احتجاج کا شیڈول تیارکردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کل شہرکے تمام اضلاع میں احتجاجی کیمپس ہر ضلع سے منسلک 25 ٹاؤنز میں لگائے جائیں گے اور 29 اپریل کو ان احتجاجی کیمپوں پر مظاہرے ہوں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مظاہروں کیلئے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، چینیسر، گلشن، لانڈھی، بلدیہ و دیگر علاقے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کو کراچی کے نجی ہوٹل میں آل اسٹیک ہولڈرز پریس کانفرنس منعقد ہوگی اور یکم مئی کو 2K نارتھ ناظم آباد حیدری کے مقام پر گرینڈ مظاہرہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ غلط مردم شماری کیخلاف عوامی رابطے ڈور ٹو ڈور مہم کا عمل جاری ہے جبکہ صدر پی ٹی آئی کراچی کی ہدایت پر شہریوں کو احتجاج میں شرکت دعوت نامے تقسیم کیے جارہے ہیں۔

پاکستان

karachi

Pakistan Tehreek Insaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div