Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

وزیراعظم شہباز شریف کے ٹویٹ پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا رد عمل

شہبازشریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں، فواد چوہدری
شائع 08 مئ 2023 11:03am
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے وزیراعظم شہباز شریف کے ٹویٹ پر رد عمل دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب آپ کا بھائی اور بھتیجی حاضر سروس آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی پر حملے کررہے تھے آپ کی زبان سے ایک لفظ بھی نکلا؟۔

اسد عمر نے کہا کہ جب آپ کا بھائی اور بھتیجی ان پر ملک تباہ کرنے کے الزام لگا رہے تھے تو منہ میں دہی جمائے بیٹھے رہے، اب عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے فوج کے پیچھے مت چھپو، آپ میں یہ ہمت اور صلاحیت نہیں کہ سیاسی طور پر عمران خان کا مقابلہ کرسکیں۔

شہبازشریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں، فواد چوہدری

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہبازشریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھی پر کھڑے ان دونوں لیڈرز کو احساس نہیں وہ کیا کررہے ہیں، اس ملک میں رول آف لاء کے ہرعنصر کو دفن کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزمان سے تفتیش بنیادی بات ہے اس سے انکار قانون کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔

pti

اسلام آباد

Asad Umer

Fawad Chaudhary

PM Shehbaz Sharif

ٰImran Khan

Politics May 8 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div