Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

عمران خان کو نیب نے گرفتار کیا ہے، وزیرداخلہ

عمران خان اور ان کی اہلیہ نے القادرٹرسٹ کے نام پرقومی خزانے کو نقصان پہنچایا، وزیرداخلہ
شائع 09 مئ 2023 03:18pm

وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے بتایا ہے کہ عمران خان کو نیب نے گرفتار کیا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نیب میں عمران خان کے خلاف انکوائریاں چل رہی تھیں، اور نیب نے ہی انہیں گرفتار کیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ کےنام پر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، عمران خان اور ان کی اہلیہ القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں، پراپرٹی ٹائیکون کو50 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو نیب کی جانب سے بار بار نوٹسز جاری ہوئے، لیکن انہوں نے شامل تفتیش اور پیش ہونے سے انکار کیا، توشہ خانہ میں بھی اربوں روپے چوری کئے گئے، دونوں کیسز ڈاکو مینٹڈ ہیں، انکار ممکن نہیں۔

imran khan

Rana Sanaullah

Imran Khan Arrest

imran khan arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div