Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری

نرسری پر انصاف ہاؤس کے پاس احتجاج کرنے والی خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
اپ ڈیٹ 14 مئ 2023 09:47pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں پی ٹی آئی کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، انہی مظاہروں میں شرکت کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ، بلدیہ و دیگر علاقوں میں احتجاج کیا گیا۔

پولیس نے اس دوران فردوس شمیم کو پہلوان گوٹھ سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم کے خلاف حالیہ احتجاج کے بعد کئی مقدمات درج ہوئے۔

نرسری پر انصاف ہاؤس کے پاس احتجاج کرنے والی خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

سیف اللہ خان نیازی گرفتار

پی ٹی آئی میڈیا سیل کے مطابق سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

میاں محمود الرشید گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو لاہور کے علاقے ڈیفینس سے گرفتار کیا گیا۔

میاں محمود الرشید کو ڈیفنس سے سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے گرفتار کیا۔

حماد اظہر کے سیکرٹری بھی گرفتار

آج صبح ہی پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے سیکرٹری فیصل مہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

فیصل مہر کو سبزہ زار سے صبح 4 بجے گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک متعدد کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔

karachi

Firdous Shamim Naqvi

PTI protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div