Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

فیاض الحسن گرفتار، پولیس کا شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے لال حویلی پر چھاپہ

اگر عمران کا ساتھ دینا جرم ہے تو یہ جرم میں کرتا رہوں گا، شیخ رشید کا بیان
شائع 15 مئ 2023 07:22pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق صوبائی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کو پریس کلب جاتے ہوئے راولپنڈی سے حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید اور راشد شفیق کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری نے لال حویلی پر چھاپہ مارا تاہم دونوں عدم موجودگی کے باعث گرفتار نہ ہو سکے۔

لال حویلی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے لال حویلی کے کمروں کی تلاشی لی جب کہ پولیس شیخ رشید کے زیر استعمال کمرے میں بھی گئی۔

ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھےاور شیخ راشد شفیق کو گرفتار کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے لال حویلی پہنچے، ہم امن کی سیاست کرتے ہیں مگر یہ لوگ حالات خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور اگرعمران کا ساتھ دینا جرم ہے تو یہ جرم میں کرتا رہوں گا۔

rawalpindi

Sheikh Rasheed

Fayaz Ul Hassan Chohan

Lal Haveli

Politics May 15 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div