Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

نیب اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے، چیف جسٹس پاکستان

نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے، سپریم کورٹ
شائع 23 مئ 2023 11:55am

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ایک سماعت میں ریمارکس دیئے کہ نیب اس وقت اختیار کا غلط استعمال کر رہا ہے، نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے۔

نیب کی جانب سے ملزم کے بینک اکاونٹس منجمند کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

چیف جسٹس کے استفسار پر نیب پروسیکیوٹر نے بتایا کہ 48 ہزار 674 روپے کے بئنک اکاونٹ کے فریزنگ آرڈر درکار ہیں۔

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے، نیب اس وقت اختیار کا غلط استعمال کر رہا ہے، نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے، نیب صرف 48 ہزار روہے کے پیچھے پڑا ہوا ہے، 48 کروڑ ہوتے تو بات بھی تھی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نیب فیٸر نہیں ہے، نیب کو ایسی درخواست داٸر نہیں کرنی چاہیے تھی۔

عدالت کے برہمی ظاہر کرنے پر نیب نے درخواست واپس لے لی، اور سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔

NAB

Supreme Court of Pakistan

CJP Bandial

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div