Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

صوبوں کو جیلوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے رپورٹس ہائیکورٹس بھجوانے کا حکم

اسلام آباد میں جیل بننے کا کئی سالوں سے سن رہے ہیں، چیف جسٹس
شائع 23 مئ 2023 01:21pm
سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ نے صوباٸی حکومتوں کو ملک بھر میں جیلوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیے جیلوں سے متعلق تازہ رپورٹس کو متعلقہ ہاٸیکورٹس بھجوانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ملک بھر میں جیلوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوے کہا کہ جیلوں کے حالات کچھ اچھے نہیں ہے، جیلوں میں حد سے زیادہ قیدی رکھے گٸے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے صوبے کی جیلوں کا دورہ بھی کیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں جیل بننے کا کئی سالوں سے سن رہے ہیں، اڈیالہ جیل میں بھی حد سے زیادہ قیدی ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ اڈیالہ جیل میں صفاٸی کا بہتر نظام ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جیلوں میں بنیادی چیزوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا، صوبائی حکومتوں کو متحرک کرنا ہوگا، یہ صوبائی معاملہ ہے، مزید جائزے کے لیے صوباٸی ہاٸیکورٹس کو بھجوا دیتے ہیں۔

عدالت نے صوبائی حکومتوں کو جیلوں کی حالت زار سے متعلق تفصیلات متعلقہ ہائیکورٹس بھجوانے کا حکم دیتے ہوے کہا کہ متعلقہ ہائیکورٹس جائزہ لے کر مزید احکامات جاری کریں۔

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

jail

Supreme Court of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div